• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

ہر کوئی کہتا ہے میں علیزے شاہ جیسی لگتی ہیں، اقرا راجپوت

شائع May 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی ماڈل اقرا راجپوت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ لوگ انہیں معروف ماڈلو اداکارہ علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔

اقرا راجپوت نے کچھ دن قبل مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے اور علیزے شاہ کے ملتے جلتے خدو خال پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اقرا راجپوت نے بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی ماڈلنگ شوق تھا اور انہیں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بہت پسند تھی، وہ بچپن سے ان کی نقل اتارتی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں فواد خان اور عمران اشرف بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ دونوں کے ساتھ ڈراموں میں اداکاری کرنا چاہیں گی۔

ہونے والے شوہر سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کے مطالبات زیادہ نہیں ہیں، ان کے لیے انسان کا مخلص ہونا ہی سب کچھ ہے، وہ ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کبھی لوگوں نے انہیں علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیا ہے؟ تو اس پر ماڈل نے انکشاف کیا کہ ہر کوئی انہیں اداکارہ کا ہم شکل قرار دیتا ہے۔

اقرا راجپوت نے بتایا کہ وہ جہاں بھی شوٹنگ کے لیے جاتی ہیں یا کسی تقریب میں جاتی ہیں تو ہر کوئی انہیں علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو انہیں بھی یقین ہوچلا ہے کہ وہ علیزے شاہ کی ہم شکل ہیں۔

اقرا راجپوت نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی علیزے شاہ کو پسند کرتی ہیں، وہ اچھی اداکارہ ہیں، ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ لوگ انہیں اداکارہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج تک علیزے شاہ سے نہیں ملیں لیکن وہ اچھی اداکارہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024