• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاپتا طالب علم کی لاش اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل سے مل گئی

شائع May 27, 2024
پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی لاش کی نشاندہی محکمہ جنگلات کے لوگوں نےکی— فائل فوٹو
پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی لاش کی نشاندہی محکمہ جنگلات کے لوگوں نےکی— فائل فوٹو

گزشتہ ہفتے لاپتا ہونے والا طالبعلم اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب ایک کھائی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر لاپتا طالب علم طحہ کی لاش ٹریل فائیو میں واقع ایک کھائی میں دیکھی گئی جب کہ نوجوان کی والدہ اور دیگر لواحقین لاش کی شناخت کے لیے وہاں موجو د تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی لاش کی نشاندہی محکمہ جنگلات کے لوگوں نےکی، طالبعلم کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس میں گرگیا تھا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار تاحال لاش کو نکالنے میں کوشاں تھے جب کہ لاش کو نکالنے کے لیے لوہے دندی کے مقام سے راستہ استعمال کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے عملے نے جو حلیہ بتایا ہے اس سے خیال ہے کہ یہ وہی لڑکا ہے۔

طلحہ نامی طالبعلم 3 روز قبل ٹریل فائیو سے لاپتا ہوگیا تھا، اس کی گمشدگی کا مقدمہ نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024