• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

دپیکا پڈوکون کی بے بی بمپ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل

شائع May 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بے بی بمپ کے ساتھ پہلی بار واضح طور پر عوامی تقریبات میں شریک ہوئیں، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ ہفتے پہلی بار دپیکا پڈوکون کو بے بی بمپ کے ہمراہ شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے باہر دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد اب پہلی بار اداکارہ بے بی بمپ کے ہمراہ ایک پروموشنل تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے زرد رنگ کا دیدہ لباس پہن رکھا تھا اور واضح طور پر ویڈیوز اور تصاویر میں ان کے بے بی بمپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو نہ صرف دیدہ زیب لباس بلکہ خوبصورت میک اپ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے اور وہ پروموشنل تقریب کے دوران سیلزوومین بھی بنیں جب کہ انہوں نے کچھ دیر کے لیے لوگوں سے خطاب بھی کیا۔

اداکارہ کی بے بی بمپ کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی ویڈیوز پر ان کے شوہر رنویر سنگھ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر شائقین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ حمل کے پانچویں یا چھٹے مہینے میں ہیں اور ان کے ہاں رواں برس کی آخری سہ ماہی میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے فروری میں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے 5 سال تعلقات میں رہنے کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025