• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہانہ 10 لاکھ روپے کمانے والے خوبصورت لڑکے سے شادی کروں گی، عائشہ شوکت

شائع May 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ شوکت نے کہا ہے کہ وہ اس لڑکے سے شادی کریں گی جو ماہانہ 10 لاکھ روپے کماتا ہوں اور اس کی شکل معروف اداکاروں سے ملتی جلتی ہو۔

عائشہ شوکت حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہی انہیں اپنی استانیاں ماڈلنگ کرنے کا کہتی تھیں جب کہ دوست بھی انہیں یہ کہتے رہے کہ ان کا چہرہ ماڈلز کی طرح ہے، اس لیے وہ ماڈلنگ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ماڈلنگ کی پیش کش ہونے پر انہوں نے سوچے بغیر کیریئر شروع کیا اور ماسٹر کے آخری سال سے ہی انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے متعلق عجیب و غریب شرائط پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جس نے کم سے کم ماسٹر تک تعلیم حاصل کر رکھی ہو اور وہ دوسروں کی عزت کرتا ہو۔

ماڈل نے مزید بتایا کہ ان کی ہونے والے شوہر کے لیے یہ بھی شرط ہے کہ وہ کم سے کم ماہانہ 10 لاکھ روپے کماتا ہو تاکہ وہ گھر آسانی سے چلا سکیں۔

عائشہ شوکت نے مزید کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی معروف اور خوبرو پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی طرح دکھتا ہو اور وہ جب ان کے ساتھ کہیں جائیں اور کھڑے ہوں تو اچھے لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر پاکستانی فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارے ہوں جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہوں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماڈل نے انکشاف کیا کہ وہ بہت کم پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں، انہوں نے پہلی بار میرے پاس تم ہو پاکستانی ڈراما دیکھا تھا جب کہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا شوق کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024