• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس: قیصرہ الہیٰ ودیگر کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع May 25, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور ہائی کورٹ رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس میں قیصرہ الہٰی، راسخ الہٰی اور زرا الہٰی کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق رنگ روڑ توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی، راسخ الہٰی اور زرا الہٰی کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔

یاد رہے کہ 16 مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رنگ روڑ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور جج صفدر حسین بھٹی نے 22 مارچ کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں قیصرہ الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی عبوری ضمانتیں 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کیں۔

ضمانت کنفرم یا ضمانت میں توسیق:

ضمانتیں کنفرم یا ضمانت میں توثیق کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کیس میں اب مستقل بنیادوں پر ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور انہیں اب اس کیس میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، تاہم پراسیکیوشن اس فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے، جس کے بعد عدالت چاہے تو ضمانت مسترد کرسکتی ہے۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے تفتیش میں تمام ملزمان کو قصور وار قرار دیا اور ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظوری کے اقدام کو چیلنج کردیا تھا، جب کہ راسخ الہٰی ،قیصرہ الہٰی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024