• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حکومت سندھ اور کے۔الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی

شائع May 24, 2024
اعلیٰ سطح کی ملاقات میں علاقائی نمائندگان بھی شریک ہوئے — فائل فوٹو
اعلیٰ سطح کی ملاقات میں علاقائی نمائندگان بھی شریک ہوئے — فائل فوٹو

حکومت سندھ اور کے۔الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان کے۔الیکٹرک کے مطابق بجلی کمپنی اور حکومت سندھ کی شہر میں بجلی سپلائی و لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔

حکومت سندھ کی جانب سے ناصر حسین شاہ اور کے۔الیکٹرک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مونس علوی سمیت اعلیٰ حکام و کمپنی قیادت نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطح کی ملاقات میں علاقائی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور کے-الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو عوامی مسائل، بلوں کی بروقت ادائیگیوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے گی۔

ملاقات میں مونس علوی کا کہنا تھا کہ شہر میں بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہر میں ہیٹ ویو کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے گا، تاہم بلوں کی ادائیگیوں کے بغیر بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں۔

ترجمان کے۔الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حکومت سندھ کی طرف 9 ارب سے زائد بجلی کے بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں مرزا اختیار بیگ نے مقامی سطح پر بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی بھی ترغیب دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024