• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

شائع May 24, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہتک عزت کے قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہتک عزت سے متعلق قانون پر قومی اسمبلی میں احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جو چیلنج ہے وہ یہ ہے ملک میں امن اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک سول مارشل لا ہے اور یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس وقت قلم پابند سلاسل ہے اور اس کے خلاف قوانین بنا کر اسے مزید پابند بنایا جا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو صحافتی تنظیمیں ہیں ہم ان کے ساتھ اگلے ہفتے میٹنگز کریں گے تاکہ ان کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس جدو جہد میں آگے بڑھیں۔

اس قیصر نے بتایا کہ موجودہ حکومت بہت لمبا عرصہ نہیں چلے گی، مجھے شک ہے کہ بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کچھ اور پیچھے ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کی پارٹی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہورہی ہے، اگر ان کی یہ حکومت قائم رہی تو مسلم لیگ (ن) مستقبل کی مسلم لیگ (ق) بن جائے گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف جانتے ہیں کہ وہ جعلی طور پر بیٹھے ہیں، وہ اور ان کا بھائی ہار چکا ہے، ان کی بھتیجی بھی ہار چکی ہے، وہ اس وقت ناجائز وزیر اعلٰی ہے، ایک سروے کروائیں تو پتا چلے گا کہ 99 فیصد عوام اس کو جعلی سمجھتے ہیں، مریم نواز اپنی نشست نہیں جیتی ہیں۔

تحریک انصاف نے عدلیہ کے حق میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر عدلیہ کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت وکلا کو عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، موجودہ حکمرانوں کا تاریخ میں نام بہت برا ہوگا، عدلیہ کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واڈا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا اس لیول کا نہیں کہ اسے ڈسکس کیا جائے، میں فیصل واڈا کا نام نہیں لینا چاہ رہا لیکن فیصل واڈا کو عدلیہ کے خلاف مہم چلانے سے گریز کرنا چاہیے، فیصل واڈا تاریخ میں اپنا مقام اچھا نہیں بنا رہا ہے۔

نوٹ: اسد قیصر کا تفصیلی انٹرویو آج شام سات بجے ڈان نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024