• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

لاڑکانہ: جنسی زیادتی کی کوشش کیخلاف مزاحمت کرنے پر نوعمر لڑکا قتل

شائع May 24, 2024

لاڑکانہ میں رتوڈیرو تھانے کی حدود میں واقع جوگی کے علاقے میں 2 ملزمان کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر ایک نوعمر لڑکا مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر عبدالغفور چٹو نے بتایا کہ 13 سالہ یتیم لڑکے کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے گولی اس وقت چلائی جب وہ لڑکے کو ڈرانے کی کوشش کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ لڑکے کو اس وقت گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا جب لڑکے نے ملزمان کی جانب سے زیادتی کی کوشش کرنے پر مزاحمت کی۔

مقتول کی والدہ نے ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے‘، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024