• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

کترینہ کیف حمل سے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے حمل سے ہیں اور ان کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔

کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی خبریں اپریل 2023 اور 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

اب دوبارہ اداکارہ کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس پر تاحال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تاہم اب کترینہ اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اس بار واقعی اُمید سے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کترینہ کیف اور شوہر وکی کوشل کی لندن کی سڑکوں پر ٹہلنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ اداکارہ حمل سے ہیں اور جلد ہی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے پہلے بچے کی پیدائش ان کے آبائی شہر لندن میں ہوگی۔

اس ماہ کے شروع میں وکی کوشل نے اپنی 36ویں سالگرہ کترینہ کیف کے ساتھ لندن میں منائی تھی، کترینہ نے برتھ ڈے ڈنر ک تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی تھیں۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کو اب دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025