• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اس ہفتے ممکنہ گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے واقعات اور سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں 21 سے 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔

اس سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برفانی علاقوں میں خطرناک گلوف ایونٹ یا سیلاب آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتظامیہ اور مقامی تنظیموں، برادریوں کو چوکنا رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

الرٹ کی روشنی میں گلگت کے ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بل بورڈز، بجلی کے تاروں اور درختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس کے علاوہ سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلوفس نے متاثر کیا تھا۔

گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کیا ہے؟

گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) ایک قسم کا سیلاب ہے جو برفانی جھیل پر مشتمل ڈیم کے اوور فلو ہونے کی وجہ سے آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024