• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہمارے لوگوں اور افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں، علی امین گنڈاپور

شائع May 21, 2024
علی امین گنڈاپور — فوٹو: ڈان نیوز
علی امین گنڈاپور — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں اور ہماری افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ہم نے ہیلتھ کارڈ فراہم کیے ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ صحت کی سہولیات ہمارے دور حکومت میں مزید بہتر ہوں گی، اس طریقے سے فنانشل سائیکل حکومت سے حکومت کے درمیان ہی چلے گی، صحت کارڈ کی رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ہی میسر نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ میں لسٹڈ ہسپتالوں میں اس سہولت کو استعمال کیا جاتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں کی توقعات کر رہے ہیں، ابھی پاکستان اور ہمارا صوبہ مالیاتی مشکلات سے دوچار ہے، میں امداد کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہم خوددار قوم ہیں اور یہ لفظ ہمیں نہیں جچتا، مگر بدقستی سے ہمیں ان امدادوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024