• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

شائع May 21, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے گلگت کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علیان شیر اور جنید کریم شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم شعیب نواز کو گلگت بلتستان کے گاؤں سوست سے گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے، ملزمان نے متاثرہ بچی کے والد کو ویڈیوز ایڈیٹ کر کے بلیک میل کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024