• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی معاون خصوصی مقرر

شائع May 21, 2024
علی امین گنڈا پور نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مصدق عباسی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کرلیا—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
علی امین گنڈا پور نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مصدق عباسی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کرلیا—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مصدق عباسی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 6 مارچ کو خیبر پختونخوا کابینہ کے 15 ارکان نے حلف اٹھایا تھا جنہیں اگلے روز قلمدان بھی تفویض کردیے گئے تھے۔

صوبائی وزرا ارشد ایوب کو محکمہ بلدیات، شکیل خان کو سی اینڈ بلیو، عدنان قادری کو مذہبی امور، فضل حکیم کو محکمہ جنگلات، عاقب اللہ کو محکمہ آبپاشی کا قلم دان دیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ محمد سجاد کو محکمہ زراعت، مینا خان کو اعلی تعلیم اور فضل شکور کو لیبر، نذیر عباسی کو محکمہ مال، پختون یار کو پبلک ہیلتھ، آفتاب عالم کو وزارت قانون کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

خلیق الرحمن کو محکمہ ایکسائز، قاصم علی شاہ کو محکمہ صحت، فیصل ترکئی کو وزارت تعلیم اور ظاہر شاہ طور کو محکمہ خوراک کا قلمدان تفویض کیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ فخر جہان کو محکمہ کھیل، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ، بریسٹر محمد علی سیف خیبر کو اطلاعات، مشال اعظم کو زکوٰۃ و عشر اور زاہد چَن زیب کو کلچر، ٹورزم اور خالد لطیف کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مشیر بنایا گیا تھا۔

عبدالکریم کو انڈسٹریز، لیاقت علی کو محکمہ ویلفیر اور امجد علی کو ہاؤسنگ کے محکموں کا معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔

وزرا کی حلف برداری سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے سابق وزیراعظم سے صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024