• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

شائع May 21, 2024
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں اور میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پس منظر

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024