• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا ماہرہ خان کے شوہر کی عمر 66 برس ہے؟ اداکارہ کی وضاحت کی ویڈیو وائرل

شائع May 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے شوہر کی عمر اور کاروبار بتانے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شوہر کی عمر پر وضاحت کرتے ہوئے ہنس پڑیں۔

اداکارہ نے 2 اکتوبر 2023 کو اپنے دیرینہ دوست کاروباری شخص سلیم کریم سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

ماہرہ خان کی سلیم کریم سے دوسری شادی تھی، اس سے قبل اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔

دوسری شادی کے موقع پر اداکارہ کے بیٹے اذلان ان کے ساتھ دکھائی دیے اور لوگوں نے شادی کے موقع پر بیٹے کو ساتھ ساتھ رہنے پر ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

شادی کے وقت اداکارہ کے شوہر کی عمر اور کاروبار سے متعلق مختلف افواہیں تھیں کہ ان کی عمر 66 سال تک ہے اور وہ بزنس ٹائیکون ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کی عمر اور کاروبار سے متعلق مارچ 2024 میں آمنہ حیدر عیسانی کو دیے گئے انٹرویو میں وضاحت کی تھی، جس کی مختصر ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ شوہر کی عمر 66 برس ہونے اور ان کے بزنس ٹائیکون ہونے پر ہنس پڑیں اور لوگوں کے تبصرے پر شوہر کو بیچارہ کہا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ وضاحت کرتی ہیں کہ ان کے شوہر بزنس ٹائیکون کے قریب قریب بھی نہیں ہیں۔

میزبان کی جانب سے توجہ دلانے پر اداکارہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ ان کے شوہر کی عمر 66 برس کے قریب قریب بھی نہیں ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے شوہر کی عمر 66 برس نہیں ہیں اور وہ نہ ہی بزنس ٹائیکون ہیں، تاہم انہوں نے شوہر کی اصل عمر نہیں بتائی اور نہ ہی ان کے کاروبار سے متعلق کھل کر وضاحت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024