• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین نے گھر میں بند کردیا

شائع May 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین نے گھر میں بند کردیا تاہم سیف سٹی ایپ کے ذریعے مدد حاصل کرنے پر لڑکی بازیاب ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق گھر والوں نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر میں بند کر دیا تھا، جس کے بعد لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ کے ’چیٹ فیچر‘ کے ذریعے مدد لی۔

لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ پر بیان دیا کہ گھر والوں نے قید کر رکھا ہے اور جان سے مارنے کا خطرہ ہے۔

جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس لڑکی کے گھر پہنچی اور ویمن سیفٹی ایپ پر شکایت بارے دریافت کیا۔

جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا، بعدازاں پولیس لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئی اور دارالعمان منتقل کروا دیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024