• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نبیل ظفر کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ

شائع May 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نبیل ظفر کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں ایک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار کو مشورہ دیا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں نبیل ظفر بھارتی کھلاڑی کو زندگی آگے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے دوسری شادی کرنے کی تجویز دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ اب جو کچھ ہوجائے، وہ اکیلی ہی کافی ہیں، اس پر انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار کی بات سے اختلاف کیا اور انہیں دوسری بار بھی نکاح کرنے کا مشورہ دیا۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے، یعنی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ چیز نکاح کرلینا چاہیے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص کے چلے جانے سے دنیا ختم ہوجاتی ہے۔

ان کے مطابق ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے۔

نبیل ظفر نے کہا کہ طلاق کےبعد دوبارہ بھی نکاح کیا جانا چاہیے، کیوں کہ دنیا ایک شخص پر ختم نہ ہوتی اور قدرت کا بھی یہی قانون ہے کہ خاندان بڑھانا چاہیے۔

سینیئر اداکار کی جانب سے ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کرنے کے مشورے پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے اور زیادہ تر افراد نے نبیل ظفر سے اتفاق کیا اور کہا کہ ٹینس اسٹار کو اپنے سابق شوہر کی طرح دوسری بار نکاح کرلینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان رواں برس جنوری میں طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب کہ کرکٹر نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

ثانیہ مرزا کے والد اور بہن نے بتایا تھا کہ ٹینس اسٹار نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024