• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب کے کسانوں سے گندم خرید کر خیبرپختونخوا احسان نہیں کررہا، عظمیٰ بخاری

شائع May 17, 2024
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت پنجاب کے کسانوں سے گندم خرید کر کوئی احسان نہیں کررہی بلکہ انہوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے فنڈز پر صوبہ چلانے والے شیخ چلی ہمارے سامنے شیخیاں نہ بکھیریں، کے پی ہمیشہ سے ہی پنجاب سے گندم اور آٹا خریدتا آرہا ہے، بس اب فرق یہ ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹا سمگلنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہی، مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل بند کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پنجاب کے کسانوں پر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ اپنی ضرورت کی گندم خرید رہے ہیں، آپ کو تو پنجاب حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو گندم خریدنے کی اجازت دی۔

میڈیا پر چلنے والے رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا یاسر حسن کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی گئی ہے، گندم 3900 روپے فی من خریدی جارہی ہے اور 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ برس گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی محکمہ خوراک نے کسانوں کی ایک لاکھ 19 ہزار درخواستیں واپس کردی تھیں جس کی وجہ سے کے پی حکومت کے وزراء پنجاب حکومت پر تنقید کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024