• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی سے ورغلا کر اغوا کی گئیں 2 بچیاں کراچی سے بازیاب

شائع May 16, 2024
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ بچیوں کو راولپنڈی کے علاقے غازیہ آباد سے اغوا کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ بچیوں کو راولپنڈی کے علاقے غازیہ آباد سے اغوا کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے شہر راولپنڈی سے اغوا کی گئی 2 بچیوں کو کراچی سے بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ بچیوں کو راولپنڈی کے علاقے غازیہ آباد سے اغوا کیا گیا تھا، 14 مئی کو کراچی ڈیفنس تھانے سے ایک بچی ملی جس کو ایک خاتون لے کر آئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ کراچی پولیس نے بچی سے معلومات لیں تو اس نے بتایا کہ وہ غازیہ آباد راولپنڈی کی رہائشی ہے، اس سلسلے میں جب راولپنڈی پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ 2 بچیوں کے اغوا کی ایف آئی آر غازی آباد تھانے میں 7 ماہ پہلے درج کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری بچی کی معلومات لی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ ایک پرائیویٹ شیلٹر ہوم میں ہے، دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں، دونوں کو ورغلا کر اغوا کیا گیا تھا۔

بچی کو لے کر آنے والی خاتون نے کراچی پولیس کو بتایا کہ وہ بچی کو گود لینا چاہتی ہے، پولیس بچیوں کو راولپنڈی پولیس اور ان کے والدین کے حوالے کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024