• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ساہیوال: شہری کو حبس بےجا میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے 2 افسران معطل

شائع May 16, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک شہری کو حبس بےجا میں رکھنے کے الزام پر پولیس کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے انچارج اور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تھانہ سٹی نے پنجاب کے شہر ملتان کے ایک رہائشی کو غیر قانونی طور پر حراست رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکام بالا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے انچارج اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کردیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق دونوں افسران کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، افسران کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی حبس بےجا میں رکھنے اور قانون سے تجاوز کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024