• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید

شائع May 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنی محنتی ہیں کہ ان کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کا گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر ڈراما سیریل ’جنٹلمین ’ نشر ہورہا ہے۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ سمیت دوسرے بڑے اداکار شامل ہیں۔

ہمایوں سعید نے انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے تجربے کو زبردست قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے، لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ بھی ان کے کام کو پسند کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنٹلمین‘ میں صحافی زرناب کے کردار کے لیے صرف یمنیٰ زیدی کا نام ذہن میں آیا تھا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ یمنیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا، ان کے کام کے بارے میں جتنی باتیں سنی تھیں وہ شاید کم تھیں، وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ہمیشہ وقت پر آتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنیٰ کا دھیان میک اپ پر نہیں بلکہ ڈرامے کا سین کرنے پر ہوتا ہے، وہ خود بھی اسی طرح کام کرتے ہیں اور جب یمنیٰ جیسے اداکاروں کو محنت کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ جب ’جنٹلمین‘ کے لیے یمنیٰ زیدی کو کاسٹ کرنے کا سوچا تو ان کے گھر والوں کا بھی یہی خیال تھا، یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ کر حامی بڑھی کہ وہ یہ کردار ضرور کرنا چاہیں گی کیونکہ یہ چیلنجنگ کریکٹر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024