• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کے فور منصوبے پر ڈائریکٹر تعیناتی معاملہ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

شائع May 16, 2024
فائل/فوٹو: فیس بک
فائل/فوٹو: فیس بک

سندھ ہائی کورٹ نے کے فور منصوبے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے معاملے پر فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کے فور کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ 2021 میں منظور کیا گیا لیکن اب تک پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر نہیں کیا گیا، اس عہدے پر چیف انجینئر غلام علی تالپور کو اضافی چارج دیا ہوا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قواعد کے مطابق آزاد اور خود مختار پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری ضروری ہے، تاہم یہاں ابھی تک تین پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیے جاچکے ہیں اور ان ڈائریکٹرز کی تقرری کے لیے اشتہارات جاری نہیں کیے گئے، یہ صورت حال کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات پیدا کررہی ہے۔

ذوالفقار ڈومکی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر مکمل کر رہی ہیں۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024