• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا پانچواں گانا ’او یارا‘ ریلیز

شائع May 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا پانچواں گانا ’او یارا‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 35 لاکھ بار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

’او یارا‘ کو 12 مئی کو ریلیز کیا گیا، جسے عبدالحنان اور جعفر زیدی المعروف کاوش نے مل کر گایا ہے۔

’او یارا‘ کی موسیقی بھی عبدالحنان اور کاوش نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کے بول بھی انہوں نے ہی لکھے ہیں۔

’او یارا‘ کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا پہلا گانا ہے جو صرف اردو میں ریلیز کیا گیا ہے، اس سے قبل جاری کیے گئے چاروں گانوں کو سندھی اور پنجابی زبان کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز گزشتہ ماہ 14 اپریل سے ہوا تھا اور سب سے پہلے سندھی گانا آئی آئی ریلیز کیا گیا تھا۔

سیزن 15 کا دوسرا گانا ’2 اے ایم‘ 21 اپریل کو پنجابی زبان کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔

اسی طرح سیزن کا تیسرا گانا ’مغرولا‘ 28 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا، چوتھا گانا ’ہرکلے‘ 5 مئی کو ریلیز ہوا جب کہ پانچواں گانا 12 مئی کو ریلیز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024