• KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am

پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال

شائع May 15, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم ڈنگ زوکسیان سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام موجود تھے، اجلاس میں وزیر خارجہ نے 26 مارچ 2024 کو شانگلہ حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور جاں بحق ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحق ڈار نے توانائی اور انفراسٹرکچر میں سی پیک کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے چین پہچنے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اسحٰق ڈار کا استقبال اعلٰی چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024