• KHI: Asr 4:10pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:10pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm

لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں، مشی خان مردوں کے منفرد لباس پر برس پڑیں

شائع May 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز شو میں مرد ماڈلز کی جانب سے پہنے گئے منفرد لباس پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزائنر لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں۔

ہم اسٹائل ایوارڈز شو دو دن قبل سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوا تھا، جہاں شوبز شخصیات سمیت مرد ماڈلز منفرد لباس پہن کر شریک ہوئے تھے۔

اسٹائل ایوارڈز کی شوبز شخصیات سمیت ماڈلز کی منفرد لباس اور عجیب فیشن ایبل لباس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کیا تھا، وہیں بعض شوبز و سیاسی شخصیات نے بھی فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اسی طرح سینیئر اداکارہ مشی خان نے بھی فیشن ڈیزائنرز اور مرد ماڈلز کو منفرد لباس پہننے اور ہونٹوں پر لپ اسٹک سجانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں؟

مشی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے فیشن ڈیزائنر کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر خوب تنقید کی۔

اداکارہ نے نہ صرف مرد ماڈلز کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ انہوں نے عجیب لباس پہن کر ایوارڈز شو میں شرکت کرنے پر ماڈلز پر بھی تقید کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مرد ماڈل نے عجیب سا لباس پہن رکھا تھا، اس کی شرٹ پیچھے سے کھلی تھی جب کہ انہوں نے ہونٹوں پر لپ اسٹک سجا رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ فیشن ڈیزائنرز پاکستانی مردوں اور لڑکوں کے لیے اس طرح کا لباس کیوں تیار کر رہے ہیں؟ پاکستان میں کون سا لڑکا اس طرح کا لباس پہنتا ہے؟

مشی خان کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنرز اور شو منتظمین لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں تو اچھا ہے، انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسے لوگ کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں؟

مشی خان کی جانب سے مرد ماڈلز کے لباس پر تنقید کیے جانے اور مردوں کے لباس کو نامناسب قرار دیے جانے پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ان کی تعریفیں بھی کیں کہ انہوں نے عریانی پھیلانے والے کلچر کے خلاف آواز اٹھائی۔

ان سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے بھی اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کرنے والے ہاظم بنگوار پر تنقید کی تھی جب کہ عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی علیزے شاہ، آمنہ الیاس، ثروت گیلانی، ہانیہ عامر اور مرد ماڈلز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024