• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

آئرلینڈ نے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

شائع May 14, 2024
دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے، کرکٹ آئرلینڈ - فوٹو: فائل
دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے، کرکٹ آئرلینڈ - فوٹو: فائل

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی گئی جس میں مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اگلے سال اگست ، ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں جائیں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں وائٹ بال سیریز کے لیے میچوں کی تاریخ یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ دورہ، آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا تسلسل ہے، نومبر 2022 میں دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیل کر گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا تاہم آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمنز کو 1-2 سے شکست دے کر حساب پورا کردیا تھا۔

اس سے قبل برلن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس کے درمیان ہونے والی ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا جب کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر بیان میں یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے اگلے سال اگست ، ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے بعد آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بھی شیڈول کیا جائے گا۔

کرکٹ انفو کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنے پر پی سی بی نے اگلے سال دورہ پاکستان کے دوران آئرلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خبر کی تردید کردی۔ دوسری جانب کرکٹ آئرلینڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے بورڈ باہمی رضامندی سے تمام معاملات طے کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025