• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ

شائع May 14, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سونے کی قیمت میں آ ج بھی کمی دیکھی اور مقامی مارکیٹ میں سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 12 سو روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا بارہ سو روپے سستا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونا 12 سو رپے کی کمی سے 2 لاکھ 42ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا تھا، دس گرام سونے کی قیمت 9 سو 43 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سے عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 349 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024