• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کے امور کا جائزہ

شائع May 13, 2024
— فائل فوٹو: یو ٹیوب
— فائل فوٹو: یو ٹیوب

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 9واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف شعبوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا۔

کمیٹی نے بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ دونوں فریم ورک میں دوست ممالک کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

کمیٹی نے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لیے بھی راہ ہموار کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024