• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے پروگرام کیلئے مذاکرات شروع

شائع May 13, 2024
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے — فوٹو: پی آئی ڈی
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے — فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان نئے پروگرام کے لیے مذاکرات پیر کو شروع ہوگئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس کا مقصد فنڈ کے ساتھ مزید رابطہ کاری کے ضمن میں بات چیت کا آغاز ہے۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور اسٹینڈ بائی معاہدہ (ایس بی اے) کی کامیاب تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو ایس بی اے پروگرام کے دوران کلی معیشت کے اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا اور اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024