• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کپتان ہاکی ٹیم

شائع May 13, 2024
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو فیڈریشن کا معاملہ سیاست ہے — فوٹو: ڈان نیوز
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو فیڈریشن کا معاملہ سیاست ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ یقین نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہاکی کے لیے اتنی عزت موجود ہے اور اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ری پلے‘ میں بات کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ ’ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اس کا اور ملک کا نام روشن ہو، کافی عرصے سے پاکستان ہاکی ٹیم کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کیا جارہا تھا لیکن وزیر اعظم، رانا مشہود اور ہاکی فیڈریشن کا شکریہ جنہوں نے سپورٹ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہاکی کے لیے اتنی عزت موجود ہے، جب ایئرپورٹ سے باہر آئے تو حیران ہوا کہ پائلٹ نے کسی اور ملک پہنچا دیا ہے، جتنی سپورٹ ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاکی پلیئرز کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، گھر چلانا بہت مشکل ہے، ہمارے ہاکی پلیئرز مجبوری میں آن لائن ٹیکسیاں چلا رہے ہیں، ہماری فیڈریشن کے پاس پیسے نہیں ہیں، حکومت سے درخواست ہے سپورٹ کریں۔‘

عماد بٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو فیڈریشن کا معاملہ سیاست ہے، ایونٹ سے پہلے بہت کنفیوژن تھی، مجھے نہیں لگتا کہ کراچی کی فیڈریشن کے پاس کوئی اتھارٹی ہے، ہاکی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اس کے بارے میں پڑھیں۔

کپتان قومی ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بہتری کی جانب گامزن ہے، ہمارا اگلا ہدف نیشنز کپ ہے، یقین دلاتا ہوں کہ جیت کے لیے پورا زور لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کے بھی پیغامات موصول ہوئے ہیں، سپورٹ کرنے پر ان کا بھی شکریہ۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025