• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کراچی: عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 سیکیورٹی گارڈز گرفتار

شائع May 13, 2024
صوبے میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے - فائل فوٹو: اے ایف پی
صوبے میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے - فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں پولیس نے عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر5 پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے کہا کہ پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرنے کا مقصد عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

سید اسد رضا نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درخشان پولیس نے ڈی ایچ اے میں بخاری کمرشل کے مقام پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود 3 رائفلز (34 گولیاں)، ایک کلاشنکوف اور ایک پستول بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر صوبے میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ابتدائی طور پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ پابندی 45 روز کے لیے عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے علاوہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آر (2024/222) بھی درج کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر لائسنس اسلحہ کی نمائش سے گریز کریں کیوں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024