• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے، وزیر اعظم

شائع May 13, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار سعودی نشریاتی ادارے ’العربیہ ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے معیشت کی بحالی کو پہلی ترجیح اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو دنیا کے لیے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات لا رہے ہیں،کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح کے حالیہ روابط سے معیشت میں بہتری آئی گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں، دونوں برادر ممالک کی غم و خوشی مشتر ک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ 8 برسوں میں مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کا وژن 2030 دنیا کے لیے ایک مثالی ماڈل ہے، سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح کے حالیہ روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ ایک روایت رہی ہے، سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ سرمایہ کاری وفد کا وفد کا دورہ پاکستان نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ اور چین سے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کاسامنا ہے،کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بیرونی قرضوں سے نجات اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں، مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے انٹریو کے دوران میزبان سے عربی میں بھی گفتگو کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025