• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

احد رضا میر کا مدرز ڈے پر منفرد پیغام

شائع May 13, 2024

اداکار احد رضا میر نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو منفرد انداز میں مبارک باد دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کرتےہوئے لکھا کہ ’آپ میرے بغیر ماں نہیں ہوتیں، آپ کو میرا شکر گزار ہونا چاہیے کہ میں اس دنیا میں آیا اور آپ کے لیے رحمت کا باعث بنا، آپ میری احسان مند ہیں‘۔

اداکار نے مزید لکھا کہ وہ یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی Sons day ( بیٹوں کا عالمی دن) کے مستحق ہیں۔

انہوں نے لڑکوں کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنی ماؤں کو بولنا چاہیے کہ وہ آپ کے بغیر ماں کا رتبہ حاصل نہیں کرسکتیں۔

پوسٹ کے آخر میں اداکار نے تمام ماؤں کو مدرزڈے کی مبارک باد دی۔

اداکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے اداکار کے مبارک باد دینے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکار cool یا مزاحیہ بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

مدرزے ڈے کے موقع پر دیگر اداکاروں نے بھی اپنے ماں کےنام خوبصورت پیغامات لکھے اور تصاویر شئیر کیں۔

ادکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ماں کے ساتھ پیاری تصویر شئیر کرتے ہوئے مدرزڈے کی مبارک باد دی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ مجھے اپنی خفیہ اکاؤنٹ سے مجھے stalk کرتی ہیں‘۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے طویل پیغام لکھا۔

انہوں نے کہا کہ ’پیاری ماں میں نے کبھی دوست بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی، اس لیے نہیں کہ میں ان کی قدر نہیں کرتی بلکہ اس لیے کہ مجھے آپ کے ساتھ گزارے گئے ہر لمحہ پسند ہے۔ آپ ہمیشہ میری بہترین دوست ہیں اور رہیں گے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں ہر ایک دن اپنی بیٹی (حورین) کے لیے ایک مثال بننے کی کوشش کرتی ہوں اور میں آپ کی احسان مند ہوں کہ آپ نے میرے لیے بہترین مثال قائم کی، اللہ آپ کو لمبی اور صحت مند زندگی دے، آمین‘۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے مدرز ڈے کی مبارک باد دی۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی ماں کی اپنے بھتیجے کو بوسہ دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

اپنے بھتیجے کو اپنے بیٹے کبیر سے تشبیہ دیتے ہوئے اداکار نے مدرزڈے کے موقع پر اپنی ماں کو مبارکباد دی۔

اداکارہ مایا علی نے بھی والدہ کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے اچھے اور بُرے لمحات میں ان کی والدہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024