• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی خورشیدی

شائع May 13, 2024
علی خورشیدی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
علی خورشیدی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و رہنما متحدہ قومی موومنٹ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسٹریٹ کرائم کو کبھی سیاسی مسئلہ نہیں بنایا، صوبہ سندھ کافی مسائل کا شکار ہے، ہماری کوشش ہے کہ جن مسائل سے شہری پریشان ہیں اس پر بات کریں، ہم شہریوں کے پاس جا کر ان سے مسائل پر بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دن بدن چیزیں خراب ہوتی جا رہی ہیں، ہمیں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے، سندھ کے بہت سے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، کوآپریٹیو سوسائٹیز میں بدعنوانیاں ہورہی ہیں، سوسائٹیز میں رشوت کا ریٹ کا تعین ہوا ہے تو یہ ہے آج کی صورتحال۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے نیچے کوآپریٹیو سوسائٹیز کا کاروبار چل رہا ہے، جب ایسی صورتحال تو حالات کیسے بہتر ہوں گے؟ اس صوبے میں سسٹم کا دھندا بند نہیں ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024