• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں نے شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، اہلیہ شیری شاہ

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کو پہلے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’شو ٹائم ود رمیز راجہ‘ میں شمعون عباسی نے اپنی تیسری اہلیہ شیری شاہ کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے رشتے سے متعلق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی۔

میزبان نے پہلے شمعون عباسی سے سوال پوچھا کہ ان کی شیری شاہ سے دوستی کیسے ہوئے اور شادی کے لیے کس طرح پروپوز کیا۔

جس پر اداکارہ شیری شاہ نے جواب دیا کہ انہوں نے شمعون عباسی کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔

اداکارہ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شمعون عباسی نے کہا کہ وہ شیری شاہ سے شادی کرکے اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے، انہیں گھبراہٹ ہوتی تھی۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوئے اور بالآخر پھر شیری ان کی زندگی میں آئیں، وہ پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتے تھے جو ان کے مسئلے کو ایک بیوی کے بجائے ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کی افواہیں 2022 سے گردش میں تھیں، کافی عرصے تک دونوں اداکاروں نے باقاعدہ شادی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

البتہ اپریل 2023 میں انسٹاگرام پوسٹ پر شیری شاہ نے شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی تصدیق کی تھی۔

شمعون عباسی کی تیسری شادی

شمعون عباسی کی شیری شاہ سے تیسری شادی ہے۔ انہوں نے اداکارہ جویریہ عباسی سے پہلی اور حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی تاہم دونوں شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

جبکہ 2010 میں شمعون عباسی نے اداکارہ حمائمہ ملک سے شادی کی تھی جو صرف 3 سال ہی چل سکی اور اس جوڑے نے 2013 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024