• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

پنجاب حکومت کا آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

شائع May 11, 2024
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

پنجاب حکومت نے آئندہ برس گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا اور صوبے میں گندم کی خریداری سے متعلق نئی پالیسی بھی تشکیل دی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے معاملے پر میدان میں آتے ہوئے نئی پالیسی تشکیل دینے کا منصوبہ بنالیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ برس گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی محکمہ خوراک نے کسانوں کی ایک لاکھ 19 ہزار درخواستیں واپس کردیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کسانوں سے گندم خریداری کا معاملہ پرائیویٹ سیکٹر پر چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کی گندم کا اسٹاک موجود ہے اور ایک اندازے کے مطابق 22 لاکھ 70ہزار ٹن گندم خزانے میں موجود ہے۔

اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے پنجاب کے 95فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں اور کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ گندم کی خریداری کا ہدف پورا کریں گے اور واضح کیا کہ باردانہ کی فراہمی کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کسان بورڈ پاکستان نے 16مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار وہ خود ہو گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ سال ملک میں خوراک کی قلت پیدا ہو گی کیونکہ اس سال پیدا ہونے والے بحران کے بعد اگر کسان گندم کاشت ہی نہیں کریں گے تو گندم کہاں سے آئے گئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024