• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کامران اکمل کا بابر الیون پر ’ذاتی مقاصد‘ کو ترجیح دینے کا الزام

شائع May 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ذاتی مقاصد (personal goals) کو ترجیح دینے کا الزام لگا دیا۔

کامران اکمل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آئرلینڈ نے ڈبلن میں پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا چاہیے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہم ہارتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں دیکھ رہا ہوں کہ کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں جو کہ ٹیم کے لیے اچھا نہیں ہے، ٹیم انتظامیہ جلد ہی اس کی نشاندہی کرے گی۔‘

کامران اکمل نے کہا کہ ’اب دیکھنا ہوگا کہ آپ صرف فارملیٹی پوری کرنے گئے ہیں یا ورلڈکپ جیتنا مقصد ہے، بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے تو پتہ چل جائے گا ٹیم کتنے اوورز میں رنز کا تعاقب کرتی ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز افتخار احمد 15 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جو آئرلینڈ نے 19.5 اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025