• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

سندھ ہائیکورٹ: کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

شائع May 11, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کے حکم امتناع میں 23 مئی تک توسیع کردی۔

کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناع میں 23 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر 2022 کو سندھ ہائی کورٹ نے اُس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی ’کے الیکٹرک‘ کے ذریعے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے نفاذ کو جاری رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک وصولی سے روک دیا تھا۔

جماعت اسلامی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے کے الیکٹرک کے بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025