• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

9 مئی ریلی کیس: بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور

شائع May 10, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب و عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پر 9 مئی کو احتجاج ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے کی۔

بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

ساتھ ہی عدالت نے کیس سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے موقع پر تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی تھیں۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ریلی نکالی جہاں تحریک انصاف اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024