• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع May 10, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی اور معیشت کے دیگر شعبوں میں فوج کا کردار حکومت کی منشا کے مطابق صرف اور صرف سہولت کاری کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی اعلیٰ انتظامی اور ٹیکنیکل صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سہولت کاری اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ہی خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے انتظامی، پالیسی سازی اور رابطہ کاری کی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور پاکستان کے اقتصادی ماحول پر اعتماد ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے بتایا کہ افواج کی صلاحیتوں کو معیشت کی بہتری کے لیے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں جھوٹ اورپروپیگنڈہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ایسے مثبت اقدام کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک شفاف ادارہ ہے جس میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل سول اور فوجی افسران مل کر باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024