• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہبازشریف پاکستان میں مزید قطری سرمایہ کاری کے خواہاں

شائع May 10, 2024
— فوٹو: پی پی آئی
— فوٹو: پی پی آئی

وزیر اعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ممکنہ راستوں پر زور دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں قطری نیوز ایجنسی ’کیو این اے‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے شہباز شریف کو دو طرفہ تعلقات اور اسے مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تحریری پیغام بھیجا ہے۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہباز شریف کو یہ پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قطر ترجیحی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائے، اور انہیں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ڈاکٹر الخلیفی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے بھی ملاقات کی، دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے ملاقات کے دوران پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا، خاص طور پر توانائی، کان کنی اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں تعاون پر توجہ دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024