• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنائیں گے، وزیر خزانہ

شائع May 9, 2024
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا — فائل فوٹو: وزارت خزانہ ایکس
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا — فائل فوٹو: وزارت خزانہ ایکس

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں تاجر دوست اسکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

تاجر دوست اسکیم کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز کے واقعات کا پتا لگانے اور دھوکا دہی سے چوری کیے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں محصولات جمع کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024