• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہیرا منڈی‘ میں منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

شائع May 9, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ملکہ جان کا کردار ادا کرنے والی منیشا کوئرالا نے سیریز میں رومانوی اور عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی۔

’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے قحبہ خانہ کے گرد گھومتی ہے اور ’ہیرا منڈی‘ کو کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

ویب سیریز میں تقریبا تمام مرکزی اداکاراؤں کے عریاں اور رومانوی مناظر بھی ہیں، جس وجہ سے انہیں بھی تنقید کا سامنا ہے اور اب منیشا کوئرالا نے بھی اپنے ایک متنازع منظر پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں انہوں نے بولی وڈ ببل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اور شیکھر سمن کا بگھی کے دوران شوٹ کیا گیا سین پہلے ویب سیریز کا حصہ نہیں تھا۔

منیشا کوئرالا اور شیکھر سمن پر ویب سیریز کے دوران بگھی میں نامناسب سین فلمانے پر تنقید کی جا رہی ہے جب کہ فلم ساز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اسکرپٹ میں مذکورہ سین شامل نہیں تھا اور نہ ہی پہلے سے انہیں اس متعلق بتایا گیا تھا۔

سینیئر اداکٓارہ کے مطابق منظر کو شوٹ کرتے وقت سنجے لیلا بھنسالی کے ذہن میں آیا کہ ویب سیریز میں بگھی کے دوران ایک منفرد سین شامل کرتے ہیں اور انہوں نے اسی وقت اس کا منصوبہ بنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ سین کو بھی باقی مناظر کی طرح معمول کے مطابق شوٹ کیا گیا اور سین میں کوئی بہت زیادہ نامناسب مناظر شامل نہیں۔

منیشا کوئرالا اور شیکھر سمن کے درمیان بگھی میں نامناسب سین پر بھارت بھر کے شائقین برہم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024