• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محمد نورالحسن کی صلاح الدین ایوبی کی شوٹنگ کی ویڈیوز وائرل

شائع May 9, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے تیار کردہ مشترکہ اسلامی تاریخی ڈرامے ’ سلطان: صلاح الدین ایوبی’ کے شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

محمد نور الحسن نے نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جس پر صارفین نے اظہار خوشی کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز اور تصاویر دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں صارفین نے محمد نورالحسن کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر شائقین کو ڈرامے کے لیے تیار کیے گئے شوٹنگ سیٹ دکھائے، انہوں نے ڈرامے کے لیے تیار کی گئی مسجد بھی دکھائی، جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اب وہ حقیقی مسجد بن چکی ہے۔

محمد نور الحسن نے شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اداکار نے ’ سلطان: صلاح الدین ایوبی’ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور ویڈیوز ایک ایسے وقت میں شیئر کی ہیں جب کہ ڈرامے کو حال ہی میں پاکستان میں بھی اردو زبان میں نشر کیا جانے لگا ہے۔

’ سلطان: صلاح الدین ایوبی’ کو گزشتہ ہفتے سے ہم ٹی وی پر ہفتے میں چار دن یعنی پیر سے جمعرات تک دکھایا جاتا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جب کہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

’سلطان: صلاح الدین ایوبی‘ کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس کا مختصر ٹیزر اور ٹریلر سامنے آیا تھا۔

صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔

ڈرامے کی کاسٹ کے لیے پاکستان میں آڈیشن بھی لیے گئے تھے، جس میں 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا تھا اور بعد ازاں عائشہ عمر سمیت متعدد معروف اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی تھیں، تاہم تاحال ان کے کرداروں یا انہیں کاسٹ کیے جانے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024