• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

شائع May 9, 2024
فائل فوٹو: ایس پی اے
فائل فوٹو: ایس پی اے

پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے پی کے176 کےذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جب کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے717 لاہور سے آج صبح 10 بج کر 32 منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔

روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

عازمین کو روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز تک پہنچایا گیا اور تمام سہولیت مہیا کی گئیں۔

پہلی پرواز پی کے717 لاہور سے مدینہ کے لیے صبح 10بجکر 32 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10منٹ پر 327 حجاج کے لےکر مدینہ روانہ ہوگی، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز کل مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے پرواز 19مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی جب کہ سکھر سے براستہ کراچی حج پرواز جدہ کے لیے27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024