• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ماہرہ خان کی ناک دکھانے کی ویڈیو وائرل

شائع May 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے ناک دکھانے کی شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ناک میں نتھ پہنے ہوئے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی لکھا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی والدہ سے ناک چھیدوانے کا مشورہ مانگا اور اجازت لی۔

اداکارہ نے لکھا کہ والدہ نے انہیں جواب دیا کہ اگر ان کی ناک چھوٹی ہوتی تو وہ انہیں ضرورت اجازت دیتیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ مختصر ویڈیو پر صنم جنگ اور ماورا حسین سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ بھی گھروں میں یہی مسئلہ ہوتا ہے۔

صنم جنگ نے لکھا کہ وہ شادی سے قبل اپنے والد سے ایسی ہی اجازت مانگتی تھیں، جس پر انہیں والد رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ایسا کرنے کا مشورہ دیتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ جب انہوں نے شادی کی تو انہوں نے والد سے پھر ناک چھیدوانے کی اجازت مانگی جس پر والد نے انہیں کہا کہ وہ انہیں ناک چھیدوانے کے بغیر بہت پسند ہیں۔

ماہرہ خان کی پوسٹ پر ماورا حسین نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو پر دیگر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے اپنے ناک اور اسے چھیدوانے کی باتوں کا تجربہ شیئر کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ شوبز کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی ناک بڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024