• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

شائع May 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر کئی صارفین نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھارتی اداکارہ ومیکا گبی کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے بنائی گئی۔

ومیکا گبی بھارتی پنجابی اداکارہ ہیں جو ان دنوں اپنی فلم امر سنگھ چمکیلا کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

ومیکا گبی نے گزشتہ ماہ اپریل میں اپنے انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جسے ایڈٹ کرکے اسے عالیہ بھٹ کی ویڈیو بنادیا گیا۔

بھارتی پنجابی اداکارہ کی ویڈیو میں ان کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگا کر ڈیپ فیک ویڈیو کو وائرل کردیا گیا، جس پر بولی وڈ اداکارہ کے مداحوں نے اظہار برہمی بھی کیا۔

حالیہ ویڈیو سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جب کہ ان کی طرح دیگر اداکاروں کی بھی اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی بھی بولڈ ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جب کہ حالیہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوران بھی رنویر سنگھ اور عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد جعلی ویڈیو پھیلانے والوں کے خلاف ممبئی پولیس تھانے میں مقدمہ بھی دائر کروایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024