• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انتظار ختم، تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز

شائع May 7, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والے میگا بجٹ اور میگا کاسٹ تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا۔

’ سلطان: صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

ترکیہ میں ریلیز کے بعد اب اسے پاکستان میں بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ ہم ٹی وی پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جب کہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

’سلطان: صلاح الدین ایوبی‘ کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس کا مختصر ٹیزر اور ٹریلر سامنے آیا تھا۔

صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔

ڈرامے کی کاسٹ کے لیے پاکستان میں آڈیشن بھی لیے گئے تھے، جس میں 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا تھا اور بعد ازاں عائشہ عمر سمیت متعدد معروف اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی تھیں۔

’سلطان: صلاح الدین ایوبی‘ کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا، اس سے قبل بھی متعدد ترک تاریخی ڈرامے اردو زبان میں پاکستان میں نشر کیے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024