• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لے گی

شائع May 7, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی تحقیقات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اراکین گندم اسکینڈل کی تحقیقات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہونے کے باوجود نگران حکومت کے دور میں بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد کے معاملے میں روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی مدت میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے ماہ مارچ 2024 میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جب کہ نگران دور میں 225 ارب78 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی27 لاکھ58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال مارچ تک مجموعی طور پر 34لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جس کی مالیت 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024