• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برازیل میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے 66 افراد ہلاک

شائع May 6, 2024
ریاست ریو گرینڈے دو سُل کے دارالحکومت پورٹو ایلجرے کی فضا سے لی گئی تصویر میں بمشکل ہی کچھ گھروں کی چھت نظر آ رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ریاست ریو گرینڈے دو سُل کے دارالحکومت پورٹو ایلجرے کی فضا سے لی گئی تصویر میں بمشکل ہی کچھ گھروں کی چھت نظر آ رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوبی برازیل میں آنے والے سیلاب کے بعد حکام کو لوگوں کو بچانے کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے اور وہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ریاست ریو گرینڈے دو سُل کے دارالحکومت پورٹو ایلجرے میں لوگ حکومت کی جانب سے بچائے جانے کی آس میں گھر کی چھتوں پر موجود امداد کے منتظر ہیں جبکہ بقیہ لوگ دریا کی شکل اختیار کرنے والی گلیوں میں کشتیوں محفوظ راستے تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سول ڈیفنس کے حکام نے کہا کہ حال ہی میں تباہ کن موسم اور بارشوں کے بعد سے 101 افراد لاپتا ہیں اور فضا سے لی گئی تصاویر میں پورٹو ایلجرے پورا سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور بمشکل ہی کچھ گھروں کی چھت نظر آ رہی ہے۔

مقامی میونسپلٹی 14 لاکھ آبادی کے بیچ سے گزرنے والے دریائے گوئبا میں سوا تین میٹر تک اونچی لہریں بلند ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے جہاں اس سے قبل 1941 میں آنے والے سیلاب کے دوران پونے پانچ میٹر اونچی لہریں بلند ہوئی تھیں۔

اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سیلابی پانی کی سطح مزید بلند ہو گی اور صورتحال مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔

برازیل کے سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا لیکن اس وقت 10لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں اور 15ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024